بنگلورو،9؍ اکتوبر(ایس او نیوز) بی بی ایم پی کے جوائنٹ کمشنر کو مبینہ طور پر دھمکانے کے لیے بی بی ایم پی کے ایک 34سالہ کنٹراکٹر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کنٹراکٹرپی وینکٹیش کو بی بی ایم پی آرآر نگر زون کے جوائنٹ کمشنر ایچ بالا شیکھر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔شکایت کے مطابق وینکٹیش جے پی پارک وارڈ 17میں اس کے کئے گئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے فنڈ منظور کرنے 51,65لاکھ روپئے اور 12.23لاکھ روپیوں کا بل لے کر جوائنٹ کمشننر سے رجوع ہوا۔ تاہم جوائنٹ کمشنر نے اس کا بل التوا میں رکھا ا س لئے کہ اس پر ایک افسر سے دستخط تھے جو حال میں ریٹائرڈ ہوا تھا۔ اس کے بعد وینکٹیش اپنا بل منظور کرانے مبینہ طور پر جوائنٹ کمشنر کے دفتر کو گیا۔جمعہ کو دوبارہ وینکٹیش اپنی گینگ کے ساتھ جوائنٹ کمشنر کے گھر کوگیااور بل منظور کرنے کے لیے اس کی توہین کی۔بعد ازاں بالا شیکھر نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی۔اس معاملے میں دیگر ملزمین سنیل گوڈااور دیگر روپوش ہیں۔